محبت کو تقسیم نہیں ضرب دیتے ہیں
اشفاق احمد کہتے ہیں!
میرا پہلا بچہ میری گود میں تھا۔ میں ایک باغ میں بیٹھا تھا ۔ اور مالی کام کر رہے تھے۔
ایک مالی میرے پاس آیا اور کہنے لگا ” ماشااللہ بہت پیارا بچہ ھے ۔ اللہ اِس کی عمر دراز کرے “۔
میں نے اس سے پوچھا ” تمھارے کتنے بچے ہیں ؟ “-
وہ کہنے لگا “میرے آٹھ (8) بچے ہیں”-
جب اس نے آٹھ (8) بچوں کا ذکر کیا تو میں نے کہا کہ “اللہ اُن سب کو سلامت رکھے ۔ لیکن میں اپنی محبت کو آٹھ بچوں میں تقسیم کرنے پہ تیار نہیں ہوں”-
یہ سن کر مالی مسکرایا اور میری طرف چہرہ کر کے کہنے لگا
۔ ۔
” صاحب جی ۔ ۔ ۔ محبت تقسیم نہیں کیا کرتے ۔ ۔ ۔ "محبت کو ضرب دیا کرتے ہیں”-